English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلسطینی اور اسرائیلی کشیدگی میں کمی لائیں: امریکہ

القمر

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نےگزشتہ روز  مقبوضہ بیت المقدس کے دورے کے موقع پر فلسطینیوں اوراسرائیلیوں پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی میں کمی لائیں۔

 اسرائیلی امورخارجہ کے مطابق،  بلنکن نے پائیدارامن کے لیے تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کی ضرورت کا اعادہ کیا اور ایران کا مقابلہ کرنے اور اسے جوہری ہتھیارکے حصول سے روکنے کی اہمیت پرزور دیا۔

 اس بات چیت میں  ایران سے در پیش خطرات کے خلاف اقدامات،پاسبان انقلاب ایران کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے ،ابراہیم معاہدے میں وسعت اور اسرائیلی فضائی کمپنی کے براستہ عمان پروازوں کی بحالی جیسے موضوعات پرغور کیا گیا۔

بلینکن نے اس بات پر زوردیا کہ امریکی حکومت یہ چاہتی ہے کہ فلسطینیوں اوراسرائیلیوں کو آزادی، سلامتی،انصاف اور وقار کے مساوی مواقع حاصل ہوں۔

انھوں نے دونوں فریقوں کے درمیان تناؤکوکم کرنے پر بھی زوردیا کہ یہ ہرایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشیدگی کوبڑھاوا دینے کے بجائے حالات پرسکون کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

 بلنکن آج رم اللہ میں فلسطینی صدر  محمود عباس سے بھی ملاقات کریں گے۔

 فلسطینین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  امریکی وزیر خارجہ سے مطالبہ ہے کہ وہ  خطے میں کشیدگی کو کم کروانے کےلیے اسرائیل پر اپنا  رسوخ استعمال کرے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے