ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان، 6 فروری کو 7،7 اور 7،6 کی شدت سے آنے والے زلزلوں سے، متاثرہ اضلاع کا دورہ کریں گے ۔
اطلاع کے مطابق صدر ایردوان زلزلہ زدہ اضلاع میں حالات کا اور امدادی کاروائیوں کا موقع پر جائزہ لیں گے۔
توقع ہے کہ صدر ایردوان سب سے پہلے زلزلے کے مرکز قاہرمان ماراش کی تحصیل پازارجک کا دورہ کریں گے اور اس کے بعد ضلع حطائے میں متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیں گے۔