English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیس بک پر نوکریوں کا جھوٹا اشتہار لگا کر لاکھوں روپے ہتھیانے والا گرفتار

القمر

 راولپنڈی: ایف آئی اے نے فیس بک پر نوکریوں کا جھوٹا اشتہار لگا کر لاکھوں روپے ہتھیانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے ایک کارروائی میں آن لائن دھوکا دہی اور فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم فضائل کمال کو چھاپہ مار کارروائی کے دوران پاکپتن سے گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے جعلی ملازمت کا جھانسہ دینے میں ملوث تھا، ملزم نے فیس بک پر سرویئرز کی نوکریوں کے بارے میں گمراہ کن معلومات پوسٹ کیں، ملزم نے انٹرویو کی غرض سے آنے والے سادہ لوح شہریوں سے دھوکے اور فراڈ سے رقوم بٹوریں۔

ایف آئی اے کے مطابق اس ضمن میں ملزم نے سادہ لوح شہری سے 8 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم ہتھیائی، ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے