ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معروف نعت خواں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

 لاہور: معروف مذہبی اسکالر اور نعت خواں مولانا اسید الرحمٰن کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے لاری اڈہ میں ڈاکوؤں نے پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان پر دینی پروگراموں کے میزبان مولانا اسید الرحمٰن کو اسلحہ کے زور پر قیمتی موبائل فون اور پانچ ہزار روپے نقدی سے محروم کردیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مولانا اسد الرحمٰن گاڑی سے اترے تو موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر انکو گھیر لیا۔ تھانہ لاری اڈہ میں واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں