English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلیک مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن سے سونے کی قیمت 27 ہزار روپے کم ہوگئی

القمر

  کراچی: بلیک مافیا کے خلاف کاروائی کے بعد صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں زبردست کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 88 ہزار روپے جبکہ دس گرام کی قیمت 1 لاکھ 60 ہزار چار سو روپے پر پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی اداروں اور متعلقہ محکموں کی جانب سے کرنسی اور سونا ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد سے اب تک سونے کی فی تولہ قیمت میں 27 ہزار روپے جبکہ دس گرام کی قیمت میں 24 ہزار 715 روپے کی بڑی کمی ہوچکی ہے۔

صرافہ مارکیٹ سے آخری ریٹ 12ستمبر کو جاری ہوئے تھے اور اس دن فی تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار روپے تھا جبکہ اسی روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 15 ڈالرز کم ہوئی تھی مگر سٹے بازوں نے سونے کی قیمت میں 5 ہزار 600 روپے کا اضافہ کیا تھا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے مطابق 12ستمبر کو دس گرام  سونے کی قیمت 1لاکھ 84 ہزار 585روپے تھی جو اب 24 ہزار 715 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 60 ہزار 400 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا گزشتہ روز کے مقابلے میں 12 ڈالر سستا ہوکر 1814 ڈالر پر پہنچ گیا۔ تاہم بلین مارکیٹ سے آج بھی سونے کے ریٹ کا اجرا نہیں کیا گیا۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی ہارون الرشید نے کہا ہے کہ پیر سے سونے کے ریٹ کا باقاعدہ اجراء کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے