ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہورمیں سانڈے کا تیل فروخت کرنے پر مقدمہ درج، ملزم گرفتار

 لاہور:  نشتر کالونی میں سانڈے کا تیل فروخت کرنے پر مقدمہ درج کرکے  ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق  پاکستان میں انسدادِ جانوراں ایکٹ1890 کے  تحت انوکھا مقدمہ درج ہوا ہے جس میں  نشتر کالونی میں سانڈے کا تیل فروخت کرنے پر مقدمہ درج کرکے تیل فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

مقدمہ اینیمل ریسکیو ایکٹ 1890 کے تحت ٹریفک وارڈن کی مدعیت میں درج ہوا جس کے بعد پولیس نے ملزم اسلم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک زندہ اور ایک مردہ سانڈہ برآمد کرلیا۔

پولیس نے مردہ اور زندہ سانڈہ وائلڈ لائف اہل کاروں کے حوالے کردیا۔

واضح  رہے کہ اینیمل ایکٹ کے تحت 134 سال بعد یہ دوسرا مقدمہ درج ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں