ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان سپریم کورٹ پروسیجر کیس کے فیصلے سے مطمئن ہیں، بیرسٹر علی ظفر

 راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پروسیجر کیس میں عمران خان سپریم کورٹ کے فیصلے سے مطمئن ہیں سپریم کورٹ سے فیصلے کے بعد اب ماضی کے کیس نہیں کھلیں گے، جیسا کہ پاناما کا کیس ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سے وکلاء اور فزیو تھراپسٹ نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بیرسٹر علی ظفر، گوہر خان، عمیر نیازی، محمود خان، عمران خان کے فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر عاصم یونس اور دیگر شامل تھے۔ وکلاء اور ڈاکٹر چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔

جیل انتظامیہ کے مطابق فزیو تھراپسٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کا طبی معائنہ بھی کیا، فزیو تھراپسٹ عدالتی حکم پرچیئرمین پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرنے آئے تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد بیرسٹر علی ظفر اور فزیو تھراپسٹ ڈاکڑ عاصم یونس نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک کی، ڈاکٹر عاصم یونس نے کہا کہ عمران خان کی نبض، بلڈ پریشر، سیچوریشن لیول، دل کی دھڑکن چیک کی، چیئرمین پی ٹی آئی کو ہاضمے کی کچھ تکلیف محسوس ہوئی ہے جس پر جیل انتظامیہ کو ایک ٹیسٹ کرانے کا کہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی خوراک میں کچھ فرق تجویز کیا ہے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ سپریم کورٹ سے فیصلے کے بعد اب ماضی کے کیس نہیں کھلیں گے، جیسے پاناما کا کیس ہے، چیئرمین پی ٹی آئی سپریم کورٹ کے فیصلے سے مطمئن ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے اغواء اور زیر حراست مرد و خواتیں کارکنوں کی قانونی مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ جیل میں سہولیات کے بارے میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں اور جیل انتظامیہ جانیں، مجھے کوئی فکر نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں