ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی؛ مچھر کالونی میں پولیس کا آپریشن، چار منشیات فروش خواتین گرفتار

  کراچی: ڈاکس پولیس نے مچھر کالونی میں سرچ آپریشن کرکے چار  منشیات فروش خواتین کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق دو مختلف مقامات سے انتہائی مطلوب 4  منشیات فروش خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے،  گرفتار خواتین کے قبضے سے 1140 گرام چرس اور 105 گرام آئس برآمد  کی گئی ہے۔

گرفتار ملزماؤں کی شناخت عائشہ، مصطفٰی خاتون، فاطمہ اورمہرالنساء کے ناموں سے ہوئی ہے ،چاروں خواتین   پیشہ ور منشیات فروش ہیں جوکہ اس سے قبل متعدد بار گرفتار ہوچکی ہیں۔

ملزمہ عائشہ اس سے قبل 4 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکی ہے، ملزمہ مصطفٰی خاتون قبل ازیں 11 مقدمات میں گرفتار ہو چکی ہے جبکہ ملزمہ مہرالنسا 9 اور فاطمہ 2 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں