لاہور: پنجاب کے نگران وزیراطلاعات و ثقافت عامر میر نے مونس الہی کے بیان پر کہا ہے کہ اربوں روپے کی کرپشن کے مقدمات سے بچنے کی خاطر ملک سے فرار ہو کر یورپ میں روپوش ہونے والے مونس الہی پنجاب کی نگران حکومت کے بارے میں شر انگیز جھوٹ پھیلانا بند کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے کسی سرکاری سکول کو کسی پرائیویٹ تعلیمی ادارے کے حوالے نہیں کیا ہے، نہ ہی سرکاری اسکولوں کو پرائیویٹائز کرنے کا کوئی فیصلہ ہوا ہے۔
عامر میر نے کہا کہ مونس الہی کو اصل تکلیف یہ ہے کہ پنجاب کے نگران وزیر اعلی سید محسن نقوی صوبے میں اسکولوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں اور مفرور چوہدری کو یہ بات گوارا نہیں۔
نہ ہی سرکاری سکولوں کو پرائیویٹائز کرنے کا کوئی فیصلہ ہوا ہے۔ مونس الہی کو اصل تکلیف یہ ہے کہ پنجاب کے نگران وزیر اعلی سید محسن نقوی صوبے میں سکولوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں اور مفرور چوہدری کو یہ بات گوارا نہیں۔
— Minister Information Punjab (@MinisterInfoPb) October 15, 2023
خیال رہے کہ مونس الہیٰ نے کہا تھا کہ محسن نقوی پنجاب کے سرکاری اسکولوں کی انتہائی قیمتی عمارات اور سہولیات من پسند نجی اداروں میں اپنی زاتی جائداد سمجھ کر بانٹنے لگا۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ آئین اور قانون نگران حکومت کو اس کی اجازت دیتا ہے نہ اختیار، اس ناجائز تعلیمی نجکاری کا نتیجہ لا محالہ فیسوں میں بھاری اضافہ ہو گا،آج غریب بجلی اور گیس کے بل دینے سے قاصر ہیں وہ کل سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے بعد اپنے بچوں کے بھاری تعلیمی اخراجات کا بوجھ کیسے اٹھا پائیں گے؟
محسن نقوی پنجاب کے سرکاری سکولوں کی انتہائی قیمتی عمارات اور سہولیات من پسند نجی اداروں میں اپنی زاتی جائداد سمجھ کر بانٹنے لگا۔ آئین اور قانون نگران حکومت کو اس کی اجازت دیتا ہے نہ اختیار۔اس ناجائز تعلیمی نجکاری کا نتیجہ لا محالہ فیسوں میں بھاری اضافہ ہو گا۔ آج غریب بجلی اور گیس…
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) October 15, 2023
