پشاور: خیبرپختونخواہ میں پولیس کی حراست میں شہری جاں بحق ہوگیا، جس پر لواحقین نے شدید احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق اہل خانہ نے بتایا کہ شمشیر نامی شخص کو سپریئر سائنس کالج چوکی انچار اور یکہ توت پولیس نے 7 روز پہلے گجرآباد ہزار خوانی سے حراست میں لیا۔
اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے چار لاکھ روپے یا چالیس موبائل فون دینے کامطالبہ کیا اور انکار کرنے پر شمشیر سمیت تین افراد کو گرفتار کر کے لے گئے تھے جن میں سے دو حوالات میں ہیں۔
لواحقین نے شہری کی ہلاکت کو ’ماورائے عدالت قتل‘ قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے اور لاش کی حوالگی کیلیے احتجاج بھی کیا جس کے بعد اعلیٰ افسران مقدمہ اندراج کیلیے لواحقین کو تھانے لے گئے۔
