ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان مہاجرین کو تنگ کرکے نکالنا حکمت کے خلاف ہے، سراج الحق

 پشاور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کو تنگ کرکے نکالنا حکمت کے خلاف ہے، پاکستان اور افغانستان میں غلط فہمیوں سےہندوستان فائدہ اٹھائےگا۔

سراج الحق نے ایک بیان میں کہا کہ اگرمغربی ممالک اسرائیل کی امدادکےلیےآگے آسکتےہیں، تو مسلمان ممالک غزہ کےلیے کیوں میدان میں نہیں آسکتے، مسلمان حکمران میرجعفر اورمیرصادق کی بجائے ابدالی، غزنوی اورسلطان صلاح الدین ایوبی کاکردار ادا کریں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان نے طویل عرصے تک افغان باشندوں کواپنے ملک میں سکونت دی، افغان مہاجرین کے حوالے سے دوتجاویزپیش کرتاہوں، افغانستان اپنی سرزمین سےپاکستان کےخلاف دہشت گردعناصر کاخاتمہ کرے، اسی طرح پاکستان افغان مہاجرین کےلیے بین الاقوامی اصولوں سے انحراف نہ کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بےڈھنگے طریقے سے تنگ کرکےافغان مہاجرین کونکالناحکمت کےخلاف ہے، دونوں ممالک کی غلط فہمیوں سےہندوستان فائدہ اٹھائےگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں