ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں 5 سالہ بچے کو بدفعلی کے بعد تشدد کرکے قتل کردیا گیا

کراچی: کراچی میں 5 سالہ بچے کو بدفعلی کے بعد تشدد کرکے قتل کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق بدھ کوسکھن تھانے کے علاقے پورٹ قاسم انڈسٹریل ایریا سے چادرمیں لپٹی ہوئی 5 سالہ بچے کی لاش ملی تھی جسے پولیس نے تحویل میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔

بدھ کی شب مقتول بچے کا پوسٹ مارٹم کیا گیا اورپوسٹ مارٹم رپورٹ میں کمسن بچے کی وجہِ موت بدفعلی کرنے کے بعد تشدد کرکے قتل کرنے کی بتائی گئی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، مقتول بچے کی تاحال شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔

پولیس کے مطابق مقتول بچے کو بدفعلی کرنے کے بعد قتل کسی اورمقام پر کیا گیا اورلاش سکھن تھانے کی حدود میں پھینکی گئی، سکھن پولیس نے عدم شناخت پرمقتول بچے کی لاش تین روزکے لیے امانتاً ایدھی سردخانے میں رکھوانےکے بعد واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں