ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے

 لاہور: پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی  کو جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا گیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں ضلع کچہری لاہور میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ان کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔ دوران سماعت عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتشی سے رپورٹ طلب کرلی ۔ اینٹی کرپشن نے ملزم محمد خان بھٹی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ پراسیکیوشن نے کہا کہ محمد خان بھٹی سے تفتیش درکار ہے ، عدالت جسمانی ریمانڈ فراہم کرے ۔

واضح رہے کہ محمد خان بھٹی سمیت دیگر کے  خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں