ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسے کی اجازت مل گئی

 لاہور: ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو لاہور کے علاقے کاہنہ میں 22 اکتوبر کو جلسے کی اجازت دے دی۔

ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر حلقہ این اے 123 کاہنہ میں جلسے کی اجازت دے دی۔

اس سے قبل لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو لبرٹی چوک پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا جس پر پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کو اجازت نہیں تو پھر کسی کو بھی جلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

عدالت نے ضلعی انتظامیہ سے جواب طلب کیا تھا جس پر ڈپٹی کمشنر آفس نے پی ٹی آئی کی درخواست پر جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروایا اور بتایا کہ لبرٹی میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں