ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اورنگی ٹاون میں ایم کیو ایم پاکستان عہدیدار کی ’’ ٹارگٹ کلنگ‘‘

کراچی: اورنگی ٹاون کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ایم کیو ایم پاکستان عہدیدار کو قتل کردیا۔

تفصیلات  کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود اورنگی ٹاون میں خیرآبادامن چوک  کے قریب  موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس نے وقوعہ کا معائنہ کیا، مقتول کی شناخت 45سالہ نیاز حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان تھا اور واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا ہے۔

پولیس کے مطابق وقوعہ سے نائن ایم ایم پسٹل کے 4 خول ملے ہیں، سابقہ رکن اسمبلی صداقت حسین بھی اسپتال پہنچ گئے جہاں انھوں نے  میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ مقتول نیازحسین اورنگی ٹاؤن کےسابق سیکٹرممبرتھے، آج منگھوپیرٹاؤن یوسی ون کی میٹنگ کی تیاری کی جارہی ہے، میٹنگ کےآغازسے قبل نیازحسین کسی ضروری کام سےگئےتھےکچھ دیربعداطلاع موصول ہوئی کہ انھیں قتل کردیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں نئے تنظیمیں عہدیداران کا اعلان بھی کرنا تھا۔ مقتول کےبھائی عمران نے بتایا کہ مقتول نیازحسین اورنگی ٹائون شاہ ولی اللہ نگرکارہائشی تھا،اور7 بھائیوں میں سب سےبڑے تھے، اور 3 بچوں کا باپ تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں