ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یہ جو نیلسن منڈیلا آیا ہے انہیں الیکشن میں پتہ چلے گا، پرویز الٰہی

 اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ یہ جو نیلسن منڈیلا آیا ہے انہیں الیکشن میں پتہ چلے گا، سب کی امیدیں عدلیہ پر ہیں۔

عدالت پیشی کے موقع پر پرویز الٰہی نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کرانے ہی پڑیں گے، نوازشریف دو نمبر نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ کب تک دیں گے، جس پر پرویز الٰہی نے کہا کہ کوئی کمی ہے، پانچ ماہ سے زیادہ ہوگئے ہیں اور آئندہ بھی، آپ دیکھیں گے جب انتخابات ہوئے تو پتا چلے گا ان کے ساتھ کیا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں سب کے لیے یکساں مواقع فراہم کرنے چاہیں، اگر یکساں مواقع فراہم نہ کیے تو خداشات پیدا ہوں گے، پھر عدالتیں ہیں جہاں سے انصاف لے کر آئیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں