English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شوہر نے ناراض بیوی کو سر راہ بچوں کے سامنے گولیاں مار دیں

القمر

راولپنڈی کے علاقے چکری روڈ کے قریب قتل کی سنگین واردات میں شوہر نے ناراض بیوی کو سرعام بچوں کے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے بچوں کے ساتھ بازار جانے والی خاتون کو سرراہ روکا اور پھر پستول نکال کر فائرنگ کردی، اس دوران خاتون کے ساتھ موجود بیٹی نے ملزم سے پستول چھیننے کی کوشش بھی کی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے کا شخص مقتولہ کا شوہر تھا جو ناراضی کے باعث بچوں کے ساتھ اپنی بہن کے گھر پر رہ رہی تھی۔ خاتون کو شوہر نے اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ بچوں کے ہمراہ خریداری کے لیے بازار گئی اور واپس گھر آرہی تھی۔

فائرنگ کے بعد ملزم نے اسلحہ لہرا کر اپنی بیٹی کو دور کیا اور زخمی بیوی پر مزید گولیاں برسا کر موقع سے فرار ہوگیا جبکہ خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت محمد صدیق کے نام سے ہوئی اور واردات کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی ہے جس میں ملزم کیخلاف قتل کے واضح ثبوت ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ پھول بی بی شوہر سے لڑائی جھگڑے کی وجہ سے ناراض تھی اور بچوں کے ساتھ بہن کے گھر رہ رہی تھی، ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے