ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپریم کورٹ میں ترجیحی مقدمات سے متعلق 7 نکاتی پالیسی منظور

 اسلام آباد: چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی نے ترجیحی مقدمات سے متعلق 7 نکاتی پالیسی کی منظوری دی۔ 

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے ترجیحات طے کرلی، وہ مقدمات جن کا جلد فیصلہ قانونی تقاضا ہے انھیں سماعت کیلئے مقرر کیا جائے گا جبکہ ٹیکس اور انتخابی تنازعات کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ضمانت قبل از گرفتاری اور ضمانت بعد از گرفتاری مقدمات بھی ترجیحی بنیادوں پر سنیں جائیں گے اور 10 سال تک سزا کے فوجداری مقدمات کو بھی ترجیح بنیادوں پر سنا جائے۔

ذرائع کے مطابق ایک ہی فیصلہ کیخلاف متعدد درخواستوں والے مقدمات بھی ترجیحی بنیادوں پر سماعت کیلئے مقرر ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں