ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہورمیں بیٹی کی پسند کی شادی پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

 لاہور: بیٹی کی پسند کی شادی پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔

لیاقت آباد پولیس نے چھری کے وار سے بیوی کو قتل کرنے والا سفاک ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 17 سالہ بیٹی سحر نے چند روز قبل پسند کی شادی کی جس پر والدین میں جھگڑا ہوا۔

پولیس کے مطابق ملزم یاسر نے طیش میں آکر سالی کے گھر لیاقت آباد جا کر بیوی کو چھری کے وار سے قتل کر دیا۔ ایس ایچ او لیاقت آباد کے مطابق متاثرہ خاتون آمنہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی راستے میں دم توڑ گئیں۔

پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو انویسٹیگیشن ونگ کے حوالےکردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں