English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں 100 سے زائد فلسطینی شہید

القمر

غزہ  کی پٹی میں پناہ گزینوں کے کیمپ  پر اسرائیلی بمباری  کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی  شہید اور 350 سے زائد  زخمی ہوگئے۔

العریبیہ نیوز کی رپورٹ میں فلسطینی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پناہ گزینوں کے جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی طیاروں  نے   6  بم برسائے  اس کے نتیجے میں  100 سے زائد  فلسطینی شہید اور  350   کے لگ بھگ زخمی  ہوئے  ہیں۔

بمباری کے بعد  فرانسیسی خبر رساں ادارے کی جبالیہ کیمپ کی وائرل ہونے والی ایک فوٹیج میں کم از کم 47 لاشیں تباہ  ہوجانےو الے مکانات کے ملبے میں سے نکالی جاتی دکھائی گئی ہیں۔

فوٹیج میں بمباری کے بعد زمین پر پڑ جانے والے دو  وسیع و عریض گڑھوں کے کنارے درجنوں افراد میتوں اور زخمیوں کی تلاش میں نگاہیں دوڑاتے دکھائی دے  رہے ہیں۔

بمباری کے بعد اسرائیل کی جانب سے کوئی بیان یا ردعمل جاری نہیں کیا گیا۔

فلسیطنی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر کو غزہ پر اسرائیلی بمباری کے آغاز سے لے کر اب تک  بچوں، بزرگوں اور خواتین سمیت 8525   شہری شہید ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے