ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ ہائیکورٹ؛ بجلی بِلوں میں میونسپل چارجز کی وصولی کیخلاف حکم امتناع میں توسیع

  کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کے بلوں میں  میونسپل چارجز کی وصولی  کے خلاف حکم امتناع میں 22 نومبر تک توسیع کردی۔

ہائیکورٹ میں کے الیکٹرک کے بلوں میں میونسپل ٹیکس شامل کرنے کے خلاف جماعت اسلامی اور دیگر کی درخواستوں کی سماعت ہوئی تاہم عدالتی معاونین خصوصی کی عدم موجودگی پر سماعت ملتوی کردی گئی۔

عدالت نے بجلی کے بلوں میں میونسپل چارجز کی وصولی کے خلاف حکم امتناع میں 22 نومبر تک توسیع کردی۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے   امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کی درخواست پر کے الیکٹرک  کے بلوں کے ذریعے میونسپل ٹیکس پر حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے۔

عدالت نے کے الیکٹرک کو بلوں کے ذریعے شہریوں سے میونسپل چارجز وصول کرنے سے روک دیا تھا۔ بجلی کے بلوں  میں  میونسپل ٹیکس شامل کرنے کے خلاف حافظ نعیم نے درخواست دائر کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں