ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میو ہسپتال میں زخمی مریض کے لواحقین کی فائرنگ

لاہور: میو ہسپتال میں زخمی مریض کے لواحقین کی فائرنگ سے ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں بھگدڑ مچ گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق میو ہسپتال کی سیکیورٹی اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سی ای او میو ہسپتال کے مطابق 45 سالہ زخمی کو گولی لگنے پر ہسپتال لایا گیا جبکہ زخمی کے چھوٹے بھائی نے ہسپتال میں افراتفری پھیلانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔

ڈاکٹر ہارون حامد کے مطابق فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیاجبکہ زخمی کا نام زاہد عرف گولڈن بٹ ہے، ملزمان کو تھانہ گوالمنڈی منتقل کردیا گیا۔

سیکیورٹی سپروائزرنے بتایا کہ زخمی شہری کے ساتھ 30 سے 40 لوگ ہسپتال آئے جبکہ جھگڑا کرنے والا زخمی کا بھائی تھا، ملزم نے سیکیورٹی گارڈ سے جھگڑا کیا اور یونیفارم پھاڑ دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں