ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ کا فوجی طیارہ بحیرہ روم میں گِر گیا

امریکہ کا فوجی طیارہ 10 نومبر کو بحیرہ روم میں گِر گیا ہے۔

جرمنی کے شہر سٹاٹ گارٹ میں امریکہ یورپی کمانڈ آفس کے جاری کردہ بیان کے مطابق جمعہ کی شام مشرقی بحیرہ روم میں تربیتی کاروائیوں کے دوران امریکی فوجی طیارے کو حادثہ پیش آیا اور طیارہ گِرکر تباہ ہو گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ کنبے کے احترام میں حادثے میں ہلاک ہونے والے فوجی کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی جائیں گی۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم اس میں مخاصمانہ کاروائی کا عمل دخل دِکھائی نہیں دے رہا۔

واضح رہے کہ غزّہ پر اسرائیلی حملے شروع ہونے کے بعد امریکی فوج نے 2 ایئر کرافٹ کیریئر بحری جہازوں سمیت بحیرہ اسود میں بھاری  عسکری تعیناتی کر دی تھی۔ علاقے میں تشکیل دی گئی فضائی راہداری کے ذریعے اسرائیل کو ایمونیشن کی ترسیل اور بھاری فوجی مشقیں شروع کر دی گئی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں