ترکیہ اور یونان کے درمیان عسکری اقداامت برائے باہمی تحفظ کے سلسلے میں اجلاس انقرہ میں منعقد ہوا ۔
ترک امور دفاع نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا کہ یہ اجلاس کی چوتھی کڑی تھی جس میں دونوں ملکوں کے وزرائے دفاع کے وفود سمیت سول حکام نے بھی شرکت کی ۔
دو سالہ وقفے کے بعد دونوں ملکوں کے مابین ہونے والے اس اجلاس میں وفود بحیرہ ایجیئن میں اختیار کی جانے والی تدابیر پر سوچ بچار کریں گے۔
