ترکیہ، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو عزمِ مصّمم کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔
علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے نام نہاد اعلیٰ سطحی اراکین کے خلاف آپریشن پوری رفتار سے جاری ہیں۔
حالیہ آپریشن میں PKK/KCK کے ریڈ لسٹ میں مطلوب اور صوبہ کرکوک کے نام نہاد ذمہ دار دہشت گرد کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق ترکیہ خفیہ ایجنسی MIT نے دہشت گرد تنظیم PKK/KCK کے ریڈ لسٹ میں مطلوب اور صوبہ کرکوک کے نام نہاد ذمہ دار ‘رمزی آوجی’ کو عراق کے شمالی علاقے سلیمانیہ میں غیر فعال کر دیا ہے۔
