ترک اور یونانی وفود کے درمیان فروغ اعتماد پر اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں احتیاطی تدابیر پر اگلے سال عمل درآمد کرنے پر مطابقت طے کی گئی ۔
ترک امور دفاع کے مطابق، انقرہ میں منعقدہ اس اجلاس میں دونوں ملکوں کے وفود ،سفیروں اور اعلی فوجی افسران سمیت سول عہدے داروں نے شرکت کی ۔
بیان میں بتایا گیا کہ اجلاس کے بعد اتفاق رائے کیا گیا ہے کہ اعتماد کی فضا کو بڑھانے کے لیے اقدامات پر عمل درآمد اگلے پورے سال جاری رہے گا۔
اس سلسلے کا اگلا اجلاس یونان میں منقد ہوگا
