ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر بائیومکینیکل انجینئر اور والدین کا اکلوتا بیٹا قتل

  کراچی: شہر قائد کے علاقے سچل میں مسلح ڈکیتوں نے مزاحمت پر بائیو مکینیکل انجینئر اور والدین کے اکلوتے بیٹے کی زندگی چھین لی۔

تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے میں مسلح ڈکیتوں نے مزاحمت پر صہیب ناصر نامی نوجوان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا اور اُس سے نقدی، موبائل، گاڑی چھین پر فرار ہوگئے۔

ملزمان کی فائرنگ سے مقتول موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا، جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول صہیب ناصر بائیو مکینکل انجینیئر اور والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، جو اپنے گھر کا واحد سہارا بھی تھا۔

بیٹے کی ناگہانی موت کا سُن کر والدین پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا اور دونوں کی حالت بھی غیر ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے گئے ہیں، مقتول کے پاس سے موبائل، نقدی برآمد نہیں ہوئی جبکہ اہل خانہ نے بتایا کہ اُس کے پاس گاڑی بھی تھی۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں واقعے کو ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں