ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور میں خاتون کی خودکشی کا ڈراپ سین، قتل میں ملوث شوہر اور سسر گرفتار

پشاور میں خاتون کے خودکشی کرنے کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا، خاتون کو قتل کیا گیا جس میں شوہر اور سسر ملوث تھے، انہوں ںے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز خزانہ کے علاقے میں پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ خاتوں نے خودکشی کی تاہم تفتیش سے ثابت ہوا کہ خاتون کو قتل کیا گیا، ملزمان میں شوہر نور خان اور سسر علی گل شامل تھے جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر خاتون کو قتل کیا، بعدازاں ملزمان نے واقعے کو خودکشی قرار دلانے کے لیے  کوششیں کیں تاکہ قتل خودکشی ثابت ہو مگر وہ کامیاب نہیں ہوسکے اور پولیس کی تفتیش میں بھانڈا پھوٹ گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں