ترک ضلع دوزجہ میں پریوس آد ہائیمیم قدیم شہر میں جاری کھدائی کے دوران دیونی سوس کا عکاس ایک شیر کا موزائک ملا ہے۔
کونرالپ علاقے میں واقع اس قدم شہر میں ادارہ برائے ثقافتی میراث کی اجازت سے جاری کھدائی کے دوران بعض نئی بازیافتیں سامنے آئی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ تھیٹر کے بالائی حصے پر کھدائی کے نتیجے میں شیر کا ایک موزائک ملا ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ موزائک رومی عہد کا ہے جس پر بعض دینی،روایتی ،فنی اور ثقافتی نقوش کندہ ہیں۔
