English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حماس کی جارحیت ختم ہونے پر اسرائیلی حملے بھی رُک جائیں گے: بائڈن

القمر

امریکہ کے صدر جو بائڈن نے کہا ہے کہ ہم نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کو آگاہ کر دیا ہے کہ مسئلہ فلسطین میں دو حکومتی حل مسئلے کا "حتمی جواب” ہے۔

چین کے صدر شی جن پنگ کے دورہ امریکہ کے دوران صدر بائڈن نے سان فرانسسکو میں مہمان صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ” ہم نہیں جانتے کہ غزّہ پر اسرائیلی حملے کب تک جاری رہیں گے لیکن ہم نے اسرائیلیوں، نیتان یاہو اور ان کی کابینہ کو آگاہ کر دیا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا آخری حل دو حکومتی حل ہے”۔

بائڈن نے کہا ہے کہ "غزّہ پر اسرائیلی حملے کب رُکیں گے؟ میرے خیال میں جب حماس کی، اسرائیلیوں کو ہلاک کرنے، ان کی حق تلفی کرنے اور ان کے خلاف خوفناک اقدامات کرنے کی، صلاحیت ختم ہو جائے گی تو حملے بھی رُک جائیں گے”۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم قیدیوں کی رہائی کے لئے سب کچھ کریں گے لیکن یہ بات امریکی فوجیوں کو علاقے میں بھیجنے کا مفہوم نہیں رکھتی”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے