ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صومالیہ میں سیلاب،ہلاکتوں کی تعداد 55 ہو گئی

صومالیہ میں شدید بارشوں کی  وجہ سے سیلاب آنے سے اب تک 55 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 صومالی ادارہ برائے انسداد ہنگامی حالات کے صدر محمد معالین عبداللہ  نے بتایا خآص طور سے ہران ،باکول ،بائے اور گیدو کے علاقوں میں شدید بارشوں سے سیلاب برپا ہو چکا ہے۔

 صدر نے بتایا کہ اب تک  55 افراد ہلاک ہو چکے ہین جبکہ پندرہ لاکھ افراد سیلاب سے متاثر اور سات لاکھ نقل مکانی کر چکے ہیں۔

 بتایا گیا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے مویشیوں اور زرعی اراضیوں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔

سیلاب کی تباہی کے بعد ملک کے بعض علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں