English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی

القمر

  کراچی: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز کی کمی آگئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے 17 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملکی زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 21 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کمی کے بعد 12 ارب 30 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ  گزشتہ ہفتہ ملکی زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 12 ارب 53 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز کی سطح پر تھے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتہ مرکزی بینک کے ذخائر 7 ارب 39 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کی سطح پر تھے جو اب کمی کے بعد 7 ارب 18 کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 1 کروڑ 65 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ  کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 12 کروڑ 23 لاکھ ڈالرز رہ گئے، گزشتہ ہفتہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 13 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز کی سطح پر تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے