اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے پر حملے میں فاسفورس بم کا استعمال کیا ہے۔
لبنان کی سرکاری خبر ایجنسی این این اے کے مطابق، اسرائیلی قوتوں نے لبنان کے میس الجبل نامی قصبے پر سفید فاسفورس بم برسائے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے دوبارہ سے سرحدی علاقے میں واقع رشافی ، الما الشعاب،مجدل اور طیر حرفہ قصبوں کے اطراف میں گولہ باری کی ۔
حزب االلہ نے 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے 18 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ کے مطابق، اسرائیل کےیفتاہ،المالکیہ،برکت ریشہ ،زریات،الرہیب،بوستان،جل العالم اور رامیہ کی فوجی چوکیوں پر میزائلوں سے حملے کیے ۔
اس سے قبل بھی حزب اللہ نے اسرائیل کے دس مقامات کو نشانہ بنایا تھا۔
اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان 8 اکتوبر سے جاری جھڑپوں کے دوران اب تک حزب اللہ کے 85 اور اسرائیل کے چھ فوجی مارے جا چکے ہیں۔
