اسرائیل فورسز نے، دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں 13 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
فلسطین جمیعتِ اسیران نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے رات کے وقت دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کے 13 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
بیان کے مطابق اسرائیلی فوج 7 اکتوبر سے دریائےا ردن کے مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں جاری چھاپوں میں 3 ہزار 403 فلسطینیوں کو حراست میں لے چُکی ہے۔
7 اکتوبر سے غزّہ پر حملوں کے آغاز سے ہی دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں بھی گرفتاریوں میں اضافہ مرکزِ توجہ بن رہا ہے۔
