ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غیر شرعی نکاح: چار گواہوں کے بیانات قلمبند

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر قانونی شادی کیس کی سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سول جج قدرت اللہ نے اسلام آباد میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر قانونی نکاح کیس کی سماعت کی، اس دوران درخواست گزار کے وکیل رضوان عباسی اور گواہ عدالت میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت کیس کے گواہ اور خاور مانیکا کے گھریلو ملازم محمد لطیف کا بیان قلمبند کیا گیا جس کے بعد کیس کے چار گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کے میرٹ پر دلائل طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں