English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں ڈکیتوں نے پولیس اہلکار کو بھی لوٹ لیا

القمر

  کراچی: شہر قائد کے اسٹریٹ کرمنلز سے پولیس اہلکار بھی محفوظ نہیں رہے، کورنگی صنعتی ایریا میں کھوکھرا پار تھانے کے ہیڈ محرر کو مسلح افراد باآسانی کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کھوکھراپار تھانے میں تعینات ہیڈ محرر ہیڈ کانسٹیبل رحمت نوکری کے بعد گھر روانہ ہوئے تو کورنگی صنعتی ایریا میں مسلح ملزمان نے لوٹ مار کی اور پولیس اہلکار کو موبائل فون اور نقدی سے محروم کردیا۔

ہیڈ محرر کے ساتھ لوٹ مار کے واقعہ کا مقدمہ کورنگی صنعتی ایریا تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کورنگی حسن سردار کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کھوکھراپار تھانے میں تعینات ہے جو صنعتی ایریا میں اپنے گھر جارہا تھا کہ راستہ میں ملزمان نے لوٹ مار کی اس معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور اطراف موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ پڑتال بھی کی جارہی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے