اسلام آباد : اسلام کے چوتھے خلیفہ حضرت علی ابن ابی طالب کا یوم شہادت آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
حضرت علی 19 رمضان المبارک 40 ہجری (661 عیسوی) کو عراق کے شہر کوفہ میں فجر کی نماز پڑھنے جاتے ہوئے خارجی مخالف ابن ملجم کے حملے میں شدید زخمی ہوئے۔ انہوں نے 21 رمضان المبارک کو شہادت قبول کی۔
مجالس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ذاکرین حضرت علی کی زندگی اور تعلیمات پر روشنی ڈالیں گے جبکہ ملک بھر میں جلوس نکالے جائیں گے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں اتوار کی شب جلوس نکالے گئے جو پیر کی صبح سحری پر اختتام پذیر ہوئے۔
دارالحکومت میں مرکزی جلوس امام بارگاہ زینبیہ سے برآمد ہوا اور اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ اشنا عشری پہنچا۔
راولپنڈی اور پشاور میں بھی جلوس اپنے اختتام کو پہنچ گئے۔

