English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حافظ نعیم الرحمٰن جماعت اسلامی پاکستان کے امیر منتخب

vaders, landlords

لاہور: حافظ نعیم الرحمن کو جماعت اسلامی پاکستان کا امیر منتخب کرلیا گیا ہے۔

سیاست میں توانا آواز کے طور پر پہچان رکھنے والے اور شہر قائد کے حقوق کی آواز بلند کرنے والے حافظ نعیم الرحمن کو جماعت اسلامی پاکستان کا امیر منتخب کرلیا گیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کو منتخب کرنے کے لیے صدر انتخابی کمیشن کی جانب سے تین ناموں کا اعلان کیا گیا تھا، جن میں سراج الحق، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمن شامل تھے۔ نئے امیر جماعت اسلامی کی مدت 2024ء سے اپریل 2029ء تک ہوگی۔

جماعت اسلامی کے دستور کے مطابق امیر جماعت کا انتخاب ہر 5 برس کے بعد دستوری تقاضا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کے لیے ملک بھر سے ارکان نے اپنا ووٹ خفیہ بیلٹ کے ذریعے استعمال کیا، بعد ازاں ووٹ شماری کے بعد صدر انتخابی کمیشن راشد نسیم کی جانب سے نتائج کا اعلان کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ حافظ نعیم الرحمن کو امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب کرلیا گیا ہے، انہیں 80 فی صد سے زیادہ ووٹ ملے۔

واضح رہے کہ موجودہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا دوسرا دورِ امارت 8 اپریل کو مکمل ہو جائے گا، جس کے بعد حافظ نعیم الرحمن جماعت اسلامی پاکستان کے امیر ہوں گے۔

حافظ نعیم الرحمن جماعت اسلامی کے چھٹے امیر مقرر ہوئے ہیں۔ اس سے قبل سب سے پہلے جماعت اسلامی کے بانی امیر مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی تھے، ان کے بعد میاں طفیل محمد، قاضی حسین احمد، سید منور حسن اور پھر سراج الحق تھے۔

حافظ نعیم الرحمن کو کراچی اور یہاں کے رہنے والوں کے حقوق کے جدوجہد کے استعارے کے طور پر جانا جاتا ہے۔ انہوں نے حق دو کراچی مہم کے ذریعے شہر قائد کے مسائل کے حل کی جدوجہد کی، جسے دنیا بھر میں سراہا گیا، اس کے علاوہ انہوں نے بجلی کی زائد بلنگ، بے جا ٹیکسز اور کے الیکٹرک مافیا کے خلاف جنگ میں رہنما کا کردار ادا کیا۔

علاوہ ازیں حافظ نعیم الرحمن نے قانونی اور سیاسی محاذ پر اہل کراچی کی بھرپور ترجمانی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے