English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محسن نقوی حلیم کھاتے ہی گورنر سندھ کے گرویدہ ہوگئے

القمر



کراچی:

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر آمد پر انہیں اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ حلیم پیش کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حلیم کھاتے ہی اس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بہت سے کھانے کھائے ہیں لیکن اس قدر مزیدار حلیم آج پہلی بار کھانے کو ملا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے گورنر سندھ کے حلیم پیش کرنے کی روایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ حلیم کے ذائقے نے آپ کی محبت کی ترجمانی کی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ حلیم سے تواضع کرنا ایک قدیم روایت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے