English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور: دوہرے قتل کے 2 ملزم ہتھکڑیوں سمیت عدالت سے فرار

القمر

لاہور کی سیشن کورٹ سے دوہرے قتل کے 2 ملزم ہتھکڑیوں سمیت فرارہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پولیس دوہرے قتل کے ملزمان کو سیشن کورٹ عدالت میں پیشی پر لیکر آئی تھی، ملزمان کو بخشی خانے میں بند کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان پولیس اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے بخشی خانے سے فرار ہوئے۔

ذرائع نے کہا کہ پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کے لیے سیشن کورٹ کے تمام دروازے بند کردیے اورملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن سیشن کورٹ میں شروع کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے