ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پریشان حال افراد کے گردے نکال کر فروخت کرنے کا انکشاف؛ ویڈیو دیکھیں



پشاور:

پولیس نے پریشان حال افراد کے گردے نکال کر بیچنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

ای ٹی او نارکوٹکس کنٹرول فیصل خورشید برکی کی زیرنگرانی تھانہ ایکسائز نے جوائنٹ چیک پوسٹ ایم ون پر کارروائی کی اور انسانی اعضا  گردے نکالنے و بیچنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

ایکسائز پولیس کے مطابق ملزم شہزاد علی ملتان کے رہائشی محسن اور راشد کو پشاور گردے نکالنے کے لیے لایا تھا۔ 2 لاکھ 80 ہزار روپے کے عوض دونوں افراد کے گردے بیچنے کا ریٹ طے کیا گیا تھا۔

گروہ مجبور افراد کے گردے نکالنے اور اسے اونے پونے داموں خریدنے کے کاروبار میں ملوث ہے ۔ ملزم شہزاد کے موبائل سے متاثرہ افراد کی لاتعداد ویڈیوز بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔

گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں