English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی؛ کپڑوں کے گودام میں آتشزدگی سے بھاری مالیت کا سامان خاکستر

القمر



کراچی:

کپڑوں کے گودام میں آتشزدگی کے نتیجے میں بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

شہر قائد کے علاقے کورنگی میں مہران ٹاؤن کے قریب کپڑوں کے ایک گودام میں عید الاضحیٰ کے دوسرے روز اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔

آتشزدگی کے باعث گودام میں موجود بھاری مالیت کے کپڑے، دھاگے اور دیگر سامان خاکستر ہوگیا۔

گودام میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی 3 فائر ٹینڈر گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کارروائی شروع کردی۔

ریسکیو عملے نے کچھ دیر کی کوششوں کے بعد گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آتشزدگی کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ گودام میں کپڑے، دھاگے اور دیگر سامان موجود تھا جو جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کا فوری تخمینہ نہیں لگایا جاسکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے