شوپیاں میں موٹر سائیکل پھسلنے سے 65 سالہ شخص کی موت

شوپیاں/جنوبی ضلع شوپیاں کے شیرمال علاقے میں اتوار کو موٹر سائیکل پھسلنے کے نتیجے میں 65 سالہ شخص کی موت ہوگئی۔حکام نے بتایا کہ موٹر سائیکل، جس کا رجسٹریشن نمبر JK13E-9439 ہے، پھسلنے کے باعث اس پر سوار شخص زخمی ہوگیا۔
زخمی شخص کو علاج کے لیے ضلع اسپتال شوپیاں منتقل کیا گیا، جہاں سے بہتر علاج کے لیے اسے سرینگر ریفر کیا گیا۔ تاہم، سرینگر پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
متوفی کی شناخت محمد اسحاق ساکن سندو شیرمال، شوپیاں کے طور پر ہوئی ہے۔ادھر پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں