سکھر ،صوبائی وزیربلدیات نے پانی بحران کا سخت نوٹس لے لیا

سکھر(نمائندہ جسارت)صوبائی وزیر بلدیات کا روہڑی شہرمیں پانی بحران کا نوٹس پبلک ہیلتھ انتظامیہ کو فوری پانی بحالی کی ہدایت نیوواٹر ورکس تالاب پر اضافی موٹر نصب متاثرہ علاقوں میں دن ورات سپلائی جاری بوسیدہ پائپ لائن تبدیل کرکے کروڑوں روپے کی لاگت سے نئی پائپ لائن بچھائی جارہی ہے مستقبل بنیادوں پر پانی کی مزید پڑھیں

دورہ انگلینڈ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،ٹیم 28 جون کو روانہ ہوگی

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ علامات ظاہر ہوئے بغیر کچھ فٹ کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنااس خدشے کی عکاسی کرتا ہے کہ یہ وائرس کتنا خطرناک ہے، لہٰذا میں پی سی بی کی جانب سے ایک بار پھر عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنی اور مزید پڑھیں

ٹینس اسٹار نواک جوکووچ بھی کورونا وائرس کا شکار

لندن (جسارت نیوز)دنیائے ٹینس کے نمبر ون کھلاڑی نواک جوکووچ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے، نواک جوکووچ نے سربیا اور کروشیا کے درمیان ہونے والی سیریز کے ایک نمائشی میچ میں شرکت کی تھی۔ ٹینس اسٹار کی اہلیہ کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔

چین کے ساتھ تجارتی معاہدے سے دستبردار نہیں ہوئے‘ ٹرمپ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ کے تجارتی مشیر پیٹر ناوارو نے کہا ہے کہ واشنگٹن بیجنگ کے ساتھ تجارتی معاہدے سے دستبردار نہیں ہو رہا۔ ا سے قبل پیٹر ناوارو نے فوکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ امریکا کا چین کے ساتھ تجارتی سمجھوتاختم ہو چکا ہے۔ ان کے بیان مزید پڑھیں

بشارالاسد حکومت پر امریکی پابندیوں سے لبنان کی مشکلات میں بھی اضافہ

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی جانب سے شامی حکومت پر قابض بشارالاسد پر پابندیوں کے باعث لبنان کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا۔ عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکا نے اسد ی حکومت کو مدد فراہم کرنے والوں پر جو نئی اقتصادی پابندیاں لگائی ہیں، ان سے لبنان میں حزب اللہ پر بھی کاری مزید پڑھیں

نیپال کا بھارت کو ڈیم کی مرمت نہ کرنے دینے کا فیصلہ

کٹھ منڈو (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے ساتھ سخت کشیدگی کے بعد نیپال نے اپنی سرحد پر گندھک ڈیم کی مرمت کے لیے بھارت کو اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ہر سال مون سون کی آمد سے قبل بھارتی صوبے بہار میں نیپال کے ساتھ سرحد پر سیلاب کی روک تھام کے لیے گندھک مزید پڑھیں

کورونا وائرس: سندھ میں مزید 21 اموات، 1357 مریض صحت یاب

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس سے مزیر 21 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 1124 ہوگئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج 1357 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلت گئے ہیں جب کہ صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 38 ہزار مزید پڑھیں

تبدیلی نےکسی کو نہیں بخشا،ہرطرف سونامی نےتباہی برپاکررکھی ہے، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ کٹھ پتلی حکومت کےاپنےوزن سےگرنے کاوقت آگیا,تبدیلی نےکسی شعبےکوبھی نہیں بخشا،ہرطرف سونامی نےتباہی برپاکررکھی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ عمران خان کی ٹیم آپس میں لڑکربحران پربحران پیدا کرتی رہی ہے،قوم نااہل اورنالائق حکومت کواب مزیدایک دن بھی دینےکوتیارنہیں، اقتدارکےایوان مزید پڑھیں

وزراء کی خراب کارکردگی کا ملبہ وزیراعظم پر ڈال دیا جاتا ہے، فیصل واوڈا برس پڑے

اسلام آباد: کابینہ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا  نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وزرا کی کارکردگی خراب ہوتی ہے جس کا ملبہ وزیراعظم پر ڈال دیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی معاشی، سیاسی اور قومی سلامتی مزید پڑھیں

صدر مملکت کا اسپارک کےسائنسدانوں کو خدمات پر خراج تحسین

اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسپیس ایپلیکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر (اسپارک)  کادورہ کیا ، جہاں انہوں نے اسپارکو کےانجینئرز، سائنسدانوں کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا۔ پاک فوج کی ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت کواسپارکوکےاموراورسرگرمیوں سےمتعلق بریفنگ دی گئی، ڈاکٹر عارف علوی کوخلائی ٹیکنالوجی میں اسپارکو کی سرگرمیوں مزید پڑھیں