سری نگر: غیر ملکی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے جھوٹ کا پردہ چاک کردیا ہے اور کشمیری طالب علم کی شہادت پر پردہ ڈالنے کی کوشش ناکام بنادی۔ قطری میڈیا الجزیرہ، برطانوی اخبار انڈی پنڈنٹ اور امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز کشمیر میں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید پڑھیں
زمرہ:
بھارت میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 20 افراد ہلاک
دسپور: بھارت میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ فیکٹری کے ملبے تلے درجنوں افراد دب گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست پنجاب میں رہائشی علاقے میں واقع آتش گیر مواد بنانے والی فیکٹری زوردار دھماکے سے منہدم ہوگئی مزید پڑھیں
پاکستان نے ایشیائی پارلیمانی کانفرنس میں بھارتی مظالم کا پردہ چاک کردیا
ایشیائی پارلیمانی کانفرنس میں پاکستان نے بھارتی مظالم کا پر دہ چاک کردیا۔ یشیائی پارلیمانی کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے بیرسٹرسیف نے خطاب شروع کیا تو بھارتی مندوبین تقریر رکوانے کے لیے شور شرابا کرتے رہے تاہم شور شرابے کے باوجود بیرسٹر سیف نے بھارتی مظالم کا پردہ چاک کیا اور اپنی بات مکمل کی۔ مزید پڑھیں
مسئلہ کشمیر پر چین کے وزیر خارجہ نے احتجاجاً دورہ بھارت منسوخ کردیا
چین کے وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کا سرکاری دورہ منسوخ کردیا تاہم وہ ہفتے کے روز پاکستان آئیں گے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کو بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سے ملاقات کے لیے نئی دلی مزید پڑھیں
کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دے دی گئی
اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دے دی ہے اور اس کی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے 2 گھنٹے سے زائد دورانیے کی ملاقات ہوئی ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے حاضر سروس ایجنٹ کمانڈر کلبھوشن یادیو کو بھارتی قونصلر تک رسائی دے دی ہے۔ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کلبھوشن کی مزید پڑھیں
ساؤتھ ایشیا اسپیکر کانفرنس میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر بھارتی وفد آگ بگولہ
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ساؤتھ ایشیا اسپیکر کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی عزائم پوری دنیا کے سامنے رکھ دیئے۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے مالدیب میں ہونے والی ساؤتھ ایشیا اسپیکر کانفرنس میں کشمیریوں کے لیے بھرپور آواز اٹھائی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی عزائم پوری دنیا کے سامنے مزید پڑھیں
حکومت کا کشمیر ایشو پرعالمی سفارتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ
اسلام آباد: مسئلہ کشمیر اور بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے حکومت نے انٹرنیشنل ڈپلومیٹک کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کشمیریوں پر بھارتی ظلم و جبر پر عالمی طاقتوں کا ضمیر جھنجھوڑنے کے لیے حکومت جہاں اقوام عالم سے رابطہ کر رہی ہے وہیں سفارتی ایوانوں میں کشمیر کاز مزید پڑھیں
او آئی سی کا کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی، کرفیو اُٹھانے اور مواصلاتی نظام کی بحالی کا مطالبہ
جدہ: اسلامی تعاون کی تنظیم نے بھارت سے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل کرنے اور کرفیو ختم کر کے مواصلاتی نظام کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ دنیا بھر کے 57 مسلم اکثریتی ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی عالمی تنظیم ’او آئی سی‘ نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مزید پڑھیں
بھارت نے مسلمانوں سمیت 19 لاکھ سے زائد افراد کی شہریت منسوخ کردی
نئی دہلی: مودی حکومت نے بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں 19 لاکھ سے زائد افراد کی شہریت ختم کرتے ہوئے انھیں ’غیر ملکی‘ قرار دے دیا۔ مودی سرکار کی جانب سے بھارت کو ہندو ریاست بنانے کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور مسلمانوں کے بعد دیگر اقلیتوں کا بھی بھارت میں رہنا مشکل مزید پڑھیں
بھارتی سپریم کورٹ کا مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر مودی سرکار کو نوٹس
نئی دلی: بھارتی چیف جسٹس رانجن گوگوئی نے آرٹیکل 370 کے خاتمے کیخلاف دائر درخواستوں کو قابلسماعت قرار دیتے ہوئے مودی سرکار سے جواب طلب کرلیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی عدالت عظمیٰ میں آرٹیکل 370 کو منسوخ کر کے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی، بھارتی مزید پڑھیں