کراچی: وکیل سمیت 6 افراد کو جلانے کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے سعید بھرم کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ طاہر پلازہ کیس کی سماعت کے دوران ایم کیو ایم کے احمد سعید عرف سعید بھرم کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ عدالت نے ملزم کو 3 مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
عدالتوں میں اے آئی کے استعمال کی قومی گائیڈ لائنز جاری
نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی نے عدالتوں میں اے آئی کے استعمال کی قومی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق عدالتوں میں اے آئی ججز کی معاونت کرے گی تاہم فیصلے انسان ہی کریں گے، اے آئی عدالتی فیصلوں کا متبادل نہیں، ججز آخری اتھارٹی ہوں گے۔ اعلامیہ کے مطابق قومی گائیڈ لائنز مزید پڑھیں
کراچی میں شدید گرمی کے دوران اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ
کراچی میں شدید گرمی کے باوجود بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ مختلف علاقوں میں اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں سے بھی تجاوز کر گیا ہے، جبکہ کئی علاقوں میں طویل دورانیے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی مزید پڑھیں
کچے میں بڑا آپریشن کامیاب: ڈاکوؤں اور دہشتگردوں کا خاتمہ کردیا، وزیر اطلاعات
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کچے کے علاقوں میں بڑے آپریشن کے بعد ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور اب وہاں امن قائم ہو چکا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 5 سے 6 مزید پڑھیں
لاہور میں 5 سالوں کے دوران 824 خواتین اغوا، اب تک ان کا کوئی سراغ نہیں ملا
لاہور میں گزشتہ 5 برس کے دوران خواتین کے اغوا اور ان کی عدم بازیابی سے متعلق پولیس ریکارڈ نے تشویشناک صورتحال ظاہر کر دی ہے، جس کے مطابق سینکڑوں خواتین کے کیسز تاحال حل نہیں ہو سکے اور ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ پولیس دستاویزات کے مطابق سال 2021 سے 2025 کے مزید پڑھیں
پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ سمیت موٹر سائیکل سواروں کیلئے سبسڈی میں توسیع
اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف نے معاشی صورتحال کے پیش نظر کمزور طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کیلئے گزشتہ ماہ دی گئی سبسڈی میں ایک ماہ کی مزید توسیع کا اعلان کردیا۔ وزیرِاعظم نے ہدایت کی ہے کہ سفری کرایوں اور مال بردار مزید پڑھیں
گیس بحران شدت اختیارکرنے لگا: نئے کنکشن پر دوبارہ پابندی عائد
لاہور: ملک بھر میں گیس بحران بڑھنے لگا، جبکہ آر ایل این جی سپلائی متاثر ہونے سے نئے گھریلو گیس کنکشنز روک دئیے گئے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے سے دی گئی درخواستوں پر عملدرآمد ملتوی کردیا گیا، جبکہ ارجنٹ واوچر اور ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانے والوں کے کنکشن کا عمل بھی روک مزید پڑھیں
وفاق کا خیبر پختونخوا کو سی این جی اسٹیشنز کیلئے گیس دینے سے انکار
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے، جس کے بعد صوبے میں سی این جی بحران مزید گہرا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے اس حوالے سے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک مزید پڑھیں
خطے کی کشیدگی کے باوجود گوادر پورٹ پر سرگرمیوں میں اضافہ
گوادر: ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات کے باوجود گوادر بندرگاہ پر تجارتی سرگرمیوں میں محدود مگر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے مستقبل میں اس بندرگاہ کے اہم کردار کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال مزید پڑھیں
پی ایس او کو مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران 38ارب روپے کا خالص منافع
کراچی: پاکستان اسٹیٹ آئل نے 31 مارچ 2026 کو ختم ہونے والے مالی سال 2026 کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران 38.1 ارب روپے مالیت کا خالص منافع حاصل کیا ہے، جو گزشتہ سال اسی عرصے کے 15.3 ارب روپے کے مقابلے میں خاطر خواہ اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ اس دوران پی ایس او کی مزید پڑھیں