بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ آمد، مدارس بل پر صدر کے دستخط کی یقین دہانی

اسلام آباد:بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے، جس میں  انہوں نے مدارس بل پر صدر کے دستخط کی یقین دہانی کرائی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  مدارس بل کے  معاملے پر مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچے جہاں  انہوں نے بل مزید پڑھیں

روس سے خام تیل کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی: وزیرِ پیٹرولیم

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے خام تیل سے متعلق کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ روس کے ساتھ خام تیل کی خریداری کے لیے کوئی معاہدہ نہیں ہوا، روس کے ساتھ کسی ایسے نتیجے مزید پڑھیں

مدارس بل منظور نہ  ہونے پر مولانا فضل الرحمن کا حکومت مخالف تحریک چلانے کا عندیہ

لاہور: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن  نے 7 دسمبر تک مدارس بل پر دستخط نہ ہونے کی صورت میں 8 دسمبر سے حکومت مخالف تحریک چلانے کا عندیہ دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی کے رہنما حافظ بلال درانی نے ملاقات کرتے مزید پڑھیں

سیاسی گند کو پاکستان سے صاف کرنے کا وقت آگیا: وزیرِ اعلیٰ پنجاب

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے کہا ہے کہ سیاسی گند کو پاکستان سے صاف کرنے کا وقت آگیا،کوڑا صاف کرنے سے زیادہ ضروری ہے کہ سیاسی گند صاف کیا جائے۔ ستھرا پنجاب کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب  مریم نواز نے کہا کہ احتجاج کا جو ماسٹر مائنڈ جیل میں مزید پڑھیں

آخری کارڈ اب بھی میرے پاس، ابھی استعمال نہیں کروں گا: بانی پی ٹی آئی کا دعویٰ

راولپنڈی: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک آخری کارڈ اب بھی ان کے پاس ہے جسے وہ ابھی استعمال نہیں کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید پڑھیں

مادرِ وطن کی سالمیت و خودمختاری کی حفاظت کی صلاحیت رکھتے ہیں: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قوم کی حمایت سے مادر وطن کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی حفاظت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جب کہ افواج پاکستان ہر سازش کو ناکام بنا دیں گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کاسیکڑوں اموات کی بات کرنے والوں سے لاتعلقی، صرف 12 کارکن شہید ہونے کا دعوی

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے سیکڑوں اموات کی بات کرنے والوں سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کے احتجاجی مظاہرے میں ہمارے صرف 12 کارکن شہید ہوئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران مزید پڑھیں

بانئ پی ٹی آئی مزید 7 مقدمات میں گرفتار

بانی پاکستان تحریکِ انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو مزید 7 مقدمات میں گرفتار کر لیا گیا۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی، بانئ پی ٹی آئی کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت پیش کیا گیا ۔ سماعت کے مزید پڑھیں

مراد سعید وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ہیں، عطاتارڑ کا الزام

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما مراد سعید گرفتاری سے بچنے کے لیے  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ( کےپی کے) ہاؤس پشاور میں روپوش ہے، گرفتاری کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس پر چھاپہ مارنا اچھا نہیں لگتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مزید پڑھیں

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی آئندہ 15 روز کے لیے قیمتوں میں رد و بدل کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 72 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 29 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔ قیمت میں اضافے مزید پڑھیں