شام کے صدر بشار الاسد 24 سالہ اقتدار کے خاتمے پر ملک سے فرار ہوگئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی فوج کی کمان نے افسران کو مطلع کیا ہے کہ باغیوں کے حملے کے بعد صدر بشار الاسد کی حکومت ختم ہو گئی ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق سرکاری ٹی وی اور ریڈیو عمارتوں مزید پڑھیں
زمرہ: Important News from Al Qamar
رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
گوجرانوالہ: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ گوجرانوالہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالت نے رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں مزید پڑھیں
میں بھاگنے والی عورت نہیں، ڈی چوک پر مجھے اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا:بشریٰ بی بی
بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ میں بھاگنے والی عورت نہیں، ڈی چوک پر مجھے اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے چارسدہ کا دورہ کرکے ڈی چوک میں مزید پڑھیں
مدارس بل 8 دسمبرتک منظورنہ ہوا تو اسلام آباد کا رخ کرینگے، جے یوآئی کی دھمکی
لاہور: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے حکومت کو الٹی میٹم دیا ہےکہ 8 دسمبر تک دینی مدارس کا بل منظور نہ ہوا تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔ سیکرٹری جنرل جے یو آئی مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ حکومت کو دینی مدارس کا بل ہر صورت میں منظورکرنا ہوگا۔ 8 مزید پڑھیں
سپریم کورٹ:عام انتخابات کی تحقیقات اور سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عام انتخابات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کے علاوہ سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف درخواستیں سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بینچ میں عمران خان کی جانب مزید پڑھیں
عمران خان کیخلاف ملک بھر میں کتنے مقدمات درج ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
بانیٔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد 188 تک پہنچ گئی۔ وزارتِ داخلہ کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 99 اور خیبرپختونخوا میں مزید پڑھیں
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور راجہ بشارت ضمانت منظورہونے کے بعد رہا
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب اور سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے دونوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے درخواستِ ضمانت پر سماعت کی، گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر سے مزید پڑھیں
عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں درج نئے مقدمات کی تعداد سامنے آ گئی
اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان پر وفاقی دارالحکومت میں درج مقدمات کی تعداد 76 ہوگئی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد سے متعلق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی،بانی پی مزید پڑھیں
9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان سمیت 60 ملزموں پر فرد جرم عائد کردی گئی
راولپنڈی: 9 مئی کو جنرل ہیڈ کوارٹر ( جی ایچ کیو ) حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت 60 ملزموں پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس مزید پڑھیں
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
لاہور اور گجرات سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، ننکانہ، جہلم، سرائے مغل ،خانیوال ،پتوکی، گجرات، چنیوٹ ،مانانوالہ، گردونواح، بھلوال اور واربرٹن میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 اور مزید پڑھیں