چین اور امریکا کے درمیان برف پگھل گئی، مذاکرات پر آمادہ

بیجنگ: چین اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی میں کمی آگئی ہے اور معاشی محاذ پر ایک دوسرے کے سخت حریف اب مذاکرات پر آمادہ ہوگئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دو عالمی قوتوں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ ٹھنڈی پڑتی جارہی ہے، ایک دوسرے کی برآمدی اشیاء پر ٹیکسوں کے مزید پڑھیں

جموں و کشمیر آتش فشاں بن چکا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے، ترجمان کانگریس

نئی دلی: بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر مودی سرکار کو  کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کے مظالم کے باعث کشمیر آتش فشاں بن چکا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔  بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے مزید پڑھیں

مودی سرکار نے چاند پر غریب بھارتیوں کے 2,000 کروڑ روپے غرق کردیئے

نئی دہلی: خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے ’’اِسرو‘‘ (ISRO) کی جانب سے چاند کے مخالف حصے کی طرف بھیجے گئے مشن ’’چندریان 2‘‘ کا زمینی اسٹیشن سے رابطہ منقطہ ہوگیا ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ مشن ناکام ہوچکا ہے۔ اس مشن پر 978 کروڑ بھارتی روپے لاگت آئی جو 2130 پاکستانی روپیوں کے برابر بنتی مزید پڑھیں

پاکستان نے بھارتی صدرکوفضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے صدررام ناتھ کووند کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ بھارتی صدر رام ناتھ کووند کو 8 ستمبر کو آئس لینڈ جانا تھا۔ بھارت نے صدرکے لیے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی تاہم پاکستان نے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی مزید پڑھیں

سکھ رکن مسلم خواتین کے خلاف توہین آمیزالفاظ پربرطانوی وزیراعظم پرشدید برہم

لندن: سکھ رکن پارلیمنٹتنمن جیت نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے گزشتہ سال اخبار “دی ٹیلی گراف” میں مسلم خواتین کے خلاف توہین آمیزالفاظ پرشدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ لیبرپارٹی سے تعلق رکھنے والے سکھ قانون سازتنمن جیت سنگھ نے برطانوی پارلیمان میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کوگزشتہ برس مزید پڑھیں

شاہ محمود قریشی کا ملائیشین ہم منصب کو فون، مسئلہ کشمیر پر گفتگو

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملائیشین ہم منصب کو فون کیا اور  مسئلہ کشمیر پر گفتگو کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملائیشین ہم منصب سیف الدین عبداللہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا، اس موقع پر ملائیشیا کے وزیر خارجہ نے کشمیر میں مزید پڑھیں

غیر ملکی میڈیا نے کشمیری نوجوان کی شہادت سے متعلق بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کردیا

سری نگر: غیر ملکی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے جھوٹ کا پردہ چاک کردیا ہے اور کشمیری طالب علم کی شہادت پر پردہ ڈالنے کی کوشش ناکام بنادی۔ قطری میڈیا الجزیرہ، برطانوی اخبار انڈی پنڈنٹ اور امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز کشمیر میں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید پڑھیں

بھارت میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 20 افراد ہلاک

دسپور: بھارت میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ فیکٹری کے ملبے تلے درجنوں افراد دب گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست پنجاب میں رہائشی علاقے میں واقع آتش گیر مواد بنانے والی فیکٹری زوردار دھماکے سے منہدم ہوگئی مزید پڑھیں

پاکستان نے ایشیائی پارلیمانی کانفرنس میں بھارتی مظالم کا پردہ چاک کردیا

ایشیائی پارلیمانی کانفرنس میں پاکستان نے بھارتی مظالم کا پر دہ چاک کردیا۔ یشیائی پارلیمانی کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے بیرسٹرسیف نے خطاب شروع کیا تو بھارتی مندوبین تقریر رکوانے کے لیے شور شرابا کرتے رہے تاہم شور شرابے کے باوجود بیرسٹر سیف نے بھارتی مظالم کا پردہ چاک کیا  اور اپنی بات مکمل کی۔ مزید پڑھیں

مسئلہ کشمیر پر چین کے وزیر خارجہ نے احتجاجاً دورہ بھارت منسوخ کردیا

چین کے وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کا سرکاری دورہ منسوخ کردیا تاہم وہ ہفتے کے روز پاکستان آئیں گے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کو بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سے ملاقات کے لیے نئی دلی مزید پڑھیں