پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانسیسی پولیس نے ٹرک میں چھپ کر ملک میں داخل ہونے والے 30 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں ٹرک میں چھپ کر ملک میں داخل ہونے والے 30 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، فرانسیسی دفتر استغاثہ کے مطابق اٹلی سے جنوبی فرانس کے قصبے لا ٹوربی میں ایک ٹول پلازا پر معمول کی چیکنگ کی جا رہی تھی کہ اس دوران اٹلی سے فرانس میں داخل ہونے والے ایک ٹرک کو روکا گیا اور تلاشی لینے پر پچھلے حصے میں چھپے ہوئے 30 پاکستانی پناہ گزین ملے۔تمام پاکستانی پناہ گزینوں کو حراست میں لے کر اطالوی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں مزید تفتیش کی جارہی ہے جب کہ ٹرک کا ڈرائیور بھی پاکستانی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- گردابی طوفان ارنب کے آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکرانے کا خدشہ، بنگال میں بارش کی پیش گوئی
- کھڑگے کا ایس آئی آر کے خلاف احتجاج کو ’آزادی کی دوسری لڑائی‘ قرار، دو سال کے اسمبلی انتخابات منسوخ کرنے کا مطالبہ
- دیوالی سے قبل مٹھائیوں کی دکانوں اور تیاری کے مراکز پر چھاپے، دہلی میں 402 کلوگرام غذائی اشیا تلف
- مونچھ والے بچے کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا، ویڈیو وائرل
- لڑکی نے شادی کی ضد انوکھے انداز میں منوالی، دلچسپ ویڈیو وائرل
